سجدۂسہو
التحیاتکیجگہالحمدپڑھنےوالاسجدۂسہوکرے
سوال:۔
بعض اوقات نماز میں التحیات کے وقت الحمد شریف غلطی سے پڑھی جاتی ہے، اور ایسا عموماً نفل کی نماز میں ہوتا ہے، جبکہ نفل بیٹھ کر پڑھے جاتے ہیں، سجدۂ سہو سے نماز ادا ہوجاتی ہے یا دوبارہ ادا کرنی ہوگی؟
جواب:۔
سجدۂ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی،(۱) نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے، مگر افضل یہ ہے کہ کھڑا ہوکر پڑھے، بیٹھ کر پڑھنے سے ثواب آدھا رہ جاتا ہے۔(۲)
- (۱)وإذا قرأ الفاتحۃ مکان التشھد فعلیہ السھو وکذٰلک إذا قرأ الفاتحۃ ثم التشھد کان علیہ السھو۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۷ کتاب الصلاۃ، الباب الثانی عشر فی سجود السھو)۔
- (۲) یجـوز النـفل قـاعدًا ولٰـکن لـہ نصف أجر القـائم ۔۔۔إلخ۔ (مـراقی الفلاح ص:۲۲۰ کتاب الصلاۃ، فصل فی صلاۃ النفل جالسًا، طبع میر محمد کتب خانہ)۔

