بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

کیا‌التحیات‌میں‌تھوڑی‌دیر‌بیٹھنے‌والا‌سجدۂ‌سہو‌کرے‌گا؟

سوال:۔

عصر کے چار فرض الگ پڑھ رہے ہوں، پہلی رکعت کے دُوسرے سجدے کے بعد دُوسری رکعت سمجھ کر التحیات میں تھوڑی دیر ٹھہر گئے، ابھی التحیات پڑھنا شروع نہیں کیا تھا کہ یاد آجائے کہ یہ تو پہلی رکعت ہے، کھڑے ہوجائیں، تو کیا سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ اور کیا اسی صورت میں ہمیں دُوسری رکعت کے لئے کھڑا ہونا چاہئے جب تک کہ التحیات مکمل نہ ہوجائے۔

جواب:۔

ذرا سی دیر ٹھہرنے سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا، یاد آنے پر فوراً کھڑے ہوجانا چاہئے، ذرا سی دیر سے مراد یہ ہے کہ تین مرتبہ ’’سبحان اللہ‘‘ کہنے کی مقدار نہ ٹھہرے۔(۱)

  1. (۱) والتأخیر الیسیر وھو ما دون رکن معفو عنہ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۱ ص:۴۶۰ باب سجود السھو، طبع سعید)۔ أیضًا: وعلٰی قیاس ما تقدم أن یعبتر الرکن مع سنتہ وھو مقدر بثلاث تسبیحات ۔۔۔إلخ۔ (مراقی الفلاح ص:۲۵۸، باب سجود السھو طبع سعید)۔