سجدۂسہو
التحیاتمیںکلمہشہادتکےبعدوضوکیدُعازبانسےنکلگئیتوسجدۂسہونہیں
سوال:۔
ایک مرتبہ میں نے التحیات میں کلمہ شہادت کے بعد بھول کر وضو کی دُعا پڑھ دی قعدۂ اخیرہ میں، جلدی میں تھا، اس لئے غلطی سے یہ الفاظ اَدا ہوگئے، میں نے سجدۂ سہو تو کرلیا تھا، یہ بتائیے کہ نماز ہوئی کہ نہیں؟ آیا ایسی حالت میں سجدۂ سہو کرنا چاہئے یا نماز دُہرانی چاہئے؟
جواب:۔
اس سے سجدۂ سہو لازم نہیں ہوا، نماز ہوگئی۔(۱)
- (۱) وإذا کان آخر الصلاۃ دعا لنفسہ بما شاء۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۱۱۱ باب صفۃ الصلاۃ، طبع مکتبہ شرکت علمیہ)۔

