بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

دُرود‌شریف‌اور‌دُعا‌کے‌بعد‌سجدۂ‌سہو‌کیا‌تو‌کوئی‌حرج‌نہیں

سوال:۔

سجدۂ سہو تو آخری رکعت میں ’’التحیات‘‘ کے بعد ایک طرف سلام پھیر کر کیا جاتا ہے، مگر میں دُرود اور دُعا بھی پڑھ لیتا ہوں، سجدۂ سہو کس وقت کرنا چاہئے؟ آیا شروع سے نماز پڑھنی ہوگی یا نماز اَدا ہوگئی؟

جواب:۔

اگر دُرود شریف پڑھنے کے بعد سجدۂ سہو کیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں، سجدۂ سہو کے بعد دوبارہ التحیات پڑھیں اور دُرود شریف اور دُعا پڑھ کر نماز پوری کریں۔(۱)

  1. (۱) وکیفیتہ أن یکبّر بعد سلامہ الأوّل ویخر ساجدًا ویسبح فی سجودہ ثم یتشھد ثانیًا ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۵ الباب الثانی عشر فی سجود السھو، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔