بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

التحیات‌کے‌بعد‌غلطی‌ہوجائے‌تو‌کیا‌سجدۂ‌سہو‌کرنا‌ہوگا؟

سوال:۔

نماز میں کوئی غلطی ہوجائے تو سجدۂ سہو کرتے ہیں، لیکن اگر التحیات کے بعد کوئی غلطی ہوجائے تو کیا کریں؟ یا اگر نماز کے درمیان کوئی غلطی ہوجائے اور سلام پھیرنے کے بعد یاد آئے تو کیا کریں؟

جواب:۔

آخری التحیات کے بعد سہو ہوجائے تو سجدۂ سہو نہیں،(۱) نماز پوری ہوگئی، سلام پھیرنے کے بعد یاد آیا کہ میرے ذمہ سجدۂ سہو تھا تو اگر سلام پھیر کر ابھی اپنی جگہ بیٹھا ہے، نماز کے منافی کوئی کام نہیں کیا تو سجدۂ سہو کرکے پھر سے التحیات پڑھے اور اگر اپنی جگہ سے اُٹھ چکا ہے یا نماز کے منافی کوئی کام کرلیا تو نماز دوبارہ پڑھے۔(۲)

  1. (۱) لو شک بعد الفراغ منھا أو بعد ما قعد قدر التشھد لَا یعتبر۔ (شامی ج:۲ ص:۹۲، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو)۔
  2. (۲) ان السجود لَا یسقط بالسلام ولو عمدًا إلّا إذا فعل فعلًا یمنعہ من البناء بأن تکلم أو قھقہ أو أحدث عمدًا أو خرج من المسجد أو صرف وجھہ من القبلۃ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۷۵، فصل فی بیان من یجب علیہ سجود السھو ۔۔۔إلخ)۔