سجدۂسہو
دُعائےقنوتبھولجائےتوسجدۂسہوکرے
سوال:۔
نمازِ وتر کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اور سورۃ پڑھ کر رُکوع میں چلے جائیں، دُعائے قنوت پڑھنا بھول جائے تو کیا کریں؟ آیا نماز دُہرائے یا واپس لوٹ جائے؟ تفصیل سے جواب سے نوازئیے۔
جواب:۔
دُعائے قنوت واجب ہے، اگر بھول جائے تو سجدۂ سہو کرلینے سے نماز صحیح ہوجائے گی۔(۱)
- (۱) ومنھا القنوت فإذا ترکہ یجب علیہ السھو۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۸، باب سجود السھو)۔

