سجدۂسہو
ظہراورعصرمیںبھولکرفاتحہبلندآوازسےشروعکردیتوکیاسجدۂسہوکرناہوگا؟
سوال:۔
ظہر اور عصر میں اِمام بھولے سے فاتحہ جہر سے شروع کردے اور معاً یاد آتے ہی چپ ہوجائے تو کیا نماز توڑ دے؟ اور سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔
اگر تین سے کم آیتیں پڑھیں تھیں تو سجدۂ سہو واجب نہیں، اگر پوری رکعت میں قراء ت بلند آواز سے کی تو سجدۂ سہو واجب ہوگا۔(۱)
- (۱) لو جھر فیما یخافت أو خافت فیما یجھر وجب علیہ سجود السھو، واختلفوا فی مقدار ما یجب بہ السھو منھما قیل یعتبر فی الفصلین بقدر ما تجوز بہ الصلٰوۃ وھو الأصح ولَا فرق بین الفاتحۃ وغیرھا ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۸)۔

