بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

آخری‌دو‌رکعت‌میں‌الحمد‌کے‌بعد‌بسم‌اللہ‌پڑھ‌لی‌جائے‌تو‌سجدۂ‌سہو‌واجب‌نہیں

سوال:۔

ایک شخص اکیلا فرض نماز پڑھ رہا ہے، پہلی دو رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھ کر کوئی اور سورۃ شروع کرے گا، بعد کی دو رکعتیں خالی ہیں، اگر غلطی سے بسم اللہ پڑھ لے تو کیا سجدۂ سہو واجب ہے کہ نہیں؟

جواب:۔

بعد کی دو رکعتوں میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھی جاتی ہے، تاہم سورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ پڑھے تو سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا، لہٰذا بسم اللہ پڑھنے سے کچھ نہیں ہوا۔(۱)

  1. (۱) (وإن قرأ الفاتحۃ) فی احدی (الأخریین مرتین أو ضم فیھما) إلیھما (سورۃ) وکذا لو قرأ السورۃ دون الفاتحۃ (أو قرأ التشھد مرتین ۔۔۔ اما تکرار الفاتحۃ وضم السورۃ فلأن الأخریین محل القرائۃ مطلقًا ولم یلزم منہ ترک الواجب ولَا تأخیرہ۔ (حلبی کبیر ص:۴۶۰، طبع سھیل اکیڈمی لَاھور)۔