بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

قیام‌میں‌التحیات‌یا‌تسبیح‌پڑھنا‌اور‌رُکوع‌و‌سجود‌میں‌قراءت‌کرنا

سوال:۔

اگر قیام میں قراء ت کی بجائے التحیات یا دُعا یا تسبیح وغیرہ پڑھ لے یا اس کے برعکس رُکوع و سجدہ میں بجائے تسبیح کے قراء ت کرے بھول کر، تو پھر کیا کرے؟

جواب:۔

قراء ت کے بجائے التحیات پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب ہوجائے گا، دُعا یا تسبیح سے بھی،(۱) رُکوع، سجدے میں قراء ت نہیں کی جاتی، لیکن اس سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا۔(۲)

  1. (۱) گزشتہ حاشیہ : ولو تشھد فی قیامہ۔۔۔الخ ملاحظہ کریں۔
  2. (۲) ولو قرأ القرآن فی رکوعہ أو فی سجودہ أو فی قیامہ لَا سھو علیہ لأنہ ثناء، وھٰذہ الأرکان موضع الثناء۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۷۲، بیان محل السجود للسھو)۔