سجدۂسہو
قیاممیںبھولےسےالتحیاتپڑھنےپرکبسجدۂسہوواجبہوگا؟
سوال:۔
کیا نماز قیام میں ثنا اور سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی شخص بھولے سے التحیات پڑھے اور یاد آنے پر پھر کوئی سورۃ پڑھے تو کیا نماز مکمل ہوگئی ہے یا نہیں؟ مختصر سا جواب دیں۔
جواب:۔
اگر ثنا کی جگہ التحیات پڑھ لی تو سجدۂ سہو واجب نہیں، اور اگر سورۂ فاتحہ کے بجائے التحیات پڑھی تو سجدۂ سہو لازم ہے، اسی طرح اگر سورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ کی جگہ التحیات پڑھ لی تب بھی سجدۂ سہو واجب ہے۔(۱)
- (۱) ولو تشھد فی قیامہ قبل قرائۃ الفاتحۃ فلا سھو علیہ وبعدھا یلزمہ سجود السھو وھو الأصح لأن بعد الفاتحۃ محل قرائۃ السورۃ فإذا تشھد فیہ فقد أخر الواجب وقبلھا محل الثناء کذا فی التبیین۔(عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۷، باب سجود السھو)۔

