سجدۂسہو
ایکرکعترہنےپرالحمدکےساتھسورۃنہملانےپرسجدۂسہوکرے
سوال:۔
مقتدی ایک رکعت سے رہ گیا ہے، تو مقتدی کو اکیلے رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ پڑھنی لازم ہے، لیکن اگر مقتدی غلطی سے آمین پر ہی رُکوع میں چلا جائے تو وہ کیا کرے؟ صرف سجدۂ سہو سے نماز ہوجائے گی یا نماز پھر پڑھنی پڑے گی؟
جواب:۔
اگر سجدۂ سہو کرلیا تو نماز ہوگئی۔(۱)
- (۱) وأما المسبوق إذا سھا فیما یقضی وجب علیہ السھو، لأنہ فیما یقضی بمنزلۃ المفرد۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص: ۱۷۵، فصل فی بیان من یجب علیہ سجود السھو ومن لَا یجب علیہ)۔

