بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

سنتوں‌کی‌تیسری‌یا‌چوتھی‌رکعت‌میں‌سورۂ‌فاتحہ‌کے‌بعد‌سورۃ‌ملانا‌بھول‌جائے‌تو‌سجدۂ‌سہو‌کافی‌ہے

سوال:۔

تین یا چار رکعت سنتوں کی نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورۃ ملانا بھول جائیں تو سجدۂ سہو کافی ہوگا یا نہیں؟

سوال:۔

چار یا تین رکعت نماز فرض میں تیسری یا چوتھی رکعت میں الحمد شریف کے بعد بھول کر سورۃ پڑھ لی تو اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

جواب:۔

سجدۂ سہو سے نماز کی کمی پوری ہوجائے گی۔(۱)

جواب:۔

کچھ کرنا لازم نہیں، اس صورت میں سجدۂ سہو بھی لازم نہیں۔(۲)

  1. (۱) فلو لم یقرأ شیئًا مع الفاتحۃ ۔۔۔ لزمہ السجود ۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۱۰۱، باب سجود السھو)۔
  2. (۲) ولو قرأ فی الأخریین الفاتحۃ والسورۃ لَا یلزمہ السھو وھو الأصح۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۶)۔