سجدۂسہو
پہلیاوردُوسریرکعتمیںسورۃملانابھولجائےاورتیسری،چوتھیمیںملالےتوکافیہے
سوال:۔
پہلی یا دُوسری رکعت میں سورۃ ملانا بھول جائے تو اگر یاد آجائے تو تیسری یا چوتھی رکعت میں (جبکہ خالی الحمد پڑھی جاتی ہے) سورۃ الحمد کے ساتھ ملاسکتے ہیں؟
جواب:۔
اگر پہلی یا دُوسری رکعت میں سورۃ ملانا بھول جائے تو تیسری اور چوتھی میں سورۃ ملائے، لیکن سجدۂ سہو بھی کرے گا۔(۱)
- (۱) وإن قرأ الفاتحۃ ولم یزد علیھا قرأ فی الأخریین الفاتحۃ والسورۃ ۔۔۔ ویسجد للسھو۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۷۱)۔

