بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

نماز‌میں‌اگر‌سورۃ‌پڑھنا‌بھول‌جائے‌تو‌کیا‌سجدۂ‌سہو‌کرنا‌ہوگا؟

سوال:۔

چار رکعت نماز میں اگر الحمد شریف کے ساتھ سورۃ ملانا بھول جائے تو سجدۂ سہو سے نماز دُرست ہوجائے گی؟ کیونکہ واجباتِ نماز میں الحمد کے ساتھ سورۃ ملانا واجب بتایا گیا ہے، اور واجب ترک ہوجانے سے سجدۂ سہو کرنا پڑتا ہے۔

جواب:۔

پہلی دو رکعتوں میں سورۃ ملانا واجب ہے،(۱) بھول جائے تو سجدۂ سہو لازم ہے۔(۲)

  1. (۱) وتجب قرائۃ الفاتحۃ وضم السورۃ أو ما یقوم مقامھا ثلاث آیات قصار وآیۃ طویلۃ فی الأولیین بعد الفاتحۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۷۱، کتاب الصلاۃ، الباب الرابع فی صفۃ الصلاۃ، الفصل الثانی)۔
  2. (۲) ولَا یجب السھو إلّا بترک واجب ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۶، کتاب الصلاۃ، الباب الثانی عشر)۔