بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

فرض‌کی‌آخری‌دو‌رکعتوں‌میں‌سورۃ‌ملانے‌سے‌سجدۂ‌سہو‌واجب‌نہیں‌ہوتا

سوال:۔

نمازی تنہا (جماعت کے بغیر) اپنی چار فرض پڑھ رہا ہے، جبکہ دو رکعت میں تو سورۂ فاتحہ کے بعد دُوسری سورۃ ملانی ہے، باقی دو رکعت میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھ کر رُکوع کرنا ہوتا ہے، اگر بھول سے ان دو رکعتوں میں جن میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھنی ہے، سورۃ ملالی یا صرف تسمیہ پڑھنے پایا تھا کہ یاد آگیا اور رُکوع میں چلا گیا، اب اس پر سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟

جواب:۔

فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورۃ نہیں ملائی جاتی، لیکن اگر کوئی بھول کر ملالے تو اس سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا۔(۱)

  1. (۱) ولو قرأ فی الأخریین الفاتحۃ والسورۃ لَا یلزمہ السھو وھو الأصح۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۶)۔