سجدۂسہو
آیاتبھولنےوالےپرسجدۂسہو
سوال:۔
ہم یہاں دس بارہ آدمی ایک ساتھ نماز پڑھتے ہیں، اپنا اِمام ایک شخص کو بنایا ہوا ہے، جسے قرآن مجید کی کچھ آیات مختلف سپاروں سے یاد ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب کبھی نماز پڑھاتے ہوئے آیات بھول جاتا ہے تو نماز کے اختتام پر سجدۂ سہو کرتا ہے، کیا کسی آیت کے بھول جانے پر سجدۂ سہو لازم ہوجاتا ہے یا اسے چھوڑ کر کوئی آیت دُوسری پڑھ جاسکتی ہے؟
جواب:۔
قراء ت میں بھولنے سے تو سجدۂ سہو لازم نہیں آتا، البتہ اگر قراء ت بھول جانے کی وجہ سے تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار خاموش کھڑا رہے، تو سجدۂ سہو لازم ہے۔(۱)
- (۱) إذا شغلہ التفکر أداء عن واجب بقدر رکن ۔۔۔ ولم یبینوا قدر الرکن وعلٰی قیاس ما تقدم أن یعتبر الرکن مع سنتہ وھو مقدر بثلاث تسبیحات۔ (الطحطاوی علٰی مراقی الفلاح ص:۲۵۸، باب سجود السھو، طبع میر محمد)۔

