سجدۂسہو
کیاایکسورۃچھوڑکرآگےپڑھنےسےسجدۂسہولازمہوگا؟
سوال:۔
منفرد نمازی یا اِمام صاحب چھوٹی سورۃ رکعت میں پڑھتے ہیں جیسے پہلی رکعت میں سورۂ فیل پڑھی ہے، اب دُوسری رکعت میں سورۂ ماعون پڑھ لیتا ہے، اس کو سجدۂ سہو کرنا پڑے گا یا نماز ہوجائے گی؟ علمائے کرام فرماتے ہیں کہ یا تو پہلی سورۃ سے ملتی ہوئی سورۃ پڑھی جائے یا کم از کم دو سورتیں چھوڑ کر تیسری سورۃ پڑھی جائے۔
جواب:۔
چھوٹی سورتوں میں ایک سورۃ چھوڑ کر اگلی سورۃ پڑھنا مکروہ ہے،(۱) مگر اس سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا۔
- (۱) وإذا جمع بین سورتین ۔۔۔ وأما فی رکعتین إن کان بینھما سور لَا یکرہ وإن کان بینھما سورۃ واحدۃ قال بعضھم یکرہ وقال بعضھم إن کانت السورۃ طویلۃ لَا یکرہ ھٰکذا فی المحیط۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۷۸)۔

