بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

اگر‌ثنا‌پڑھنا‌بھول‌گیا‌تو‌بھی‌نماز‌ہوگئی

سوال:۔

ایک موقع پر باوجود ٹال مٹول کے مجھے اِمام بنایا گیا، مگر ثنا بھول گئی دُوسری تمام نماز مکمل کی مگر پھر سجدۂ سہو بھی نہ کیا، اب خلجان ہے کہ کہیں نماز ضائع تو نہیں ہوگئی؟

جواب:۔

اگر ثنا نہیں پڑھی تو نماز ہوگئی، سجدۂ سہو کی ضرورت نہیں تھی۔(۱)

  1. (۱) ولَا یجب بترک التعوذ والبسملۃ فی الأولٰی والثناء ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۶)۔