بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

سجدۂ‌سہو‌کے‌لئے‌نیت‌کرنا

سوال:۔

سجدۂ سہو کے لئے اگر ضرورت پیش آئے تو کیا اس کے لئے بھی نیت کی جائے یا جب محسوس کرے کہ سجدہ کی ضرورت ہوگئی ہے تو طریقہ کے مطابق سجدۂ سہو کرلیا جائے؟

جواب:۔

جب سجدۂ سہو کے ارادے سے سجدہ کرے گا، تو یہی سجدۂ سہو کی نیت ہے، زبان سے نیت کے الفاظ ادا نہیں کئے جاتے۔(۱)

  1. (۱) ولیس من شرط السجود أن یسلم ومن قصدہ السجود بل لو سلم ذاکرًا للسھو ومن عزمہ أن لَا یسجد کان علیہ أن یسجد ولَا یبطل سجودہ۔ (فتح القدیر ج:۱ ص:۳۵۵، باب سجود السھو، طبع بیروت)۔