بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

مقتدی‌نے‌پہلی‌رکعت‌سمجھ‌کر‌دُوسری‌میں‌ثنا‌پڑھ‌لی‌یا‌پہلی‌کو‌دُوسری‌سمجھ‌کر‌ثنا‌نہیں‌پڑھی‌سجدۂ‌سہو‌نہیں

سوال:۔

اگر کسی شخص نے اِمام کے ساتھ فرض رکعتوں کی دُوسری رکعت ملائی اور یہ خیال کرکے یہ پہلی رکعت ہے، ثنا پڑھ لی، تو کیا پھر وہ سجدۂ سہو کرے؟ یا کسی نے پہلی رکعت کو دُوسری رکعت سمجھ کر ثنا نہیں پڑھی، تو پھر وہ دُوسری رکعت میں ثنا پڑھے؟

جواب:۔

دونوں صورتوں میں اس کے ذمے سجدۂ سہو نہیں۔(۱)

(۱ ) فأما المقتدی إذا سھا فی صلاتہ فلا سھو علیہ۔ (بدائع ج:۱ ص:۱۷۵)۔