سجدۂسہو
کیامقتدیکیغلطیپراُسےسجدۂسہوکرناہوگا؟
سوال:۔
اگر کوئی شخص باجماعت نماز اَدا کر رہا ہو،ا ور یہ نماز چار رکعت والی ہو، اگر دو رکعت کے بعد درمیانی تشہد میں التحیات کے بعد آدھا دُرود شریف بھی غلطی سے پڑھ لیا تو وہ بعد میں سجدۂ سہو کس طرح ادا کرے گا؟ کیونکہ اِمام کے سلام پھیرنے کے بعد تو تمام نمازی بھی سلام پھیرتے ہیں، جواب دیں۔
جواب:۔
مقتدی کی ایسی غلطی سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا، پس اگر اِمام نے درمیانی تشہد میں دُرود شریف بھول کر پڑھ لیا تھا تو اِمام کے ذمے سجدۂ سہو لازم ہے۔(۱) لیکن اگر اِمام کے پیچھے مقتدی نے بھول کر پڑھ لیا تو اس کے ذمے سجدۂ سہو نہیں۔(۲)
- (۱) ملاحظہ ہو حاشیہ گذشتہ: ولو کرر التشھد فی القعدۃ الأولٰی ۔۔۔الخ
- (۲)ملاحظہ ہو حاشیہ گذشتہ: ولو کرر التشھد فی القعدۃ الأولٰی ۔۔۔الخ

