سجدۂسہو
مقتدیسےغلطیہوجائےتووہسجدۂسہونہکرے
سوال:۔
باجماعت نماز ہو رہی ہے، اس دوران اگر انفرادی طور پر کسی نمازی سے کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو کیا وہ اِمام کے سلام پھیرنے کے بعد سجدۂ سہو کرسکتا ہے؟
جواب:۔
نماز باجماعت میں اگر مقتدی سے ایسی کوئی غلطی ہوجائے جس سے سجدۂ سہو لازم آیا کرتا ہے، اس سے مقتدی کے ذمہ سجدہ واجب نہیں ہوتا، اس لئے اِمام کے سلام پھیرنے کے بعد سجدۂ سہو کرنے کی ضرورت نہیں۔(۱)
- (۱) فأما المقتدی إذا سھا فی صلاتہ فلا سھو علیہ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۷۵، فصل فی بیان من یجب علیہ سجود السھو ومن لَا یجب علیہ، طبع سعید کراچی)۔

