سجدۂسہو
پہلےقعدےمیںدُرودشریفپڑھلےتوسجدۂسہولازمہے
سوال:۔
میں نے ظہر کی نماز میں دو رکعت کے بعد التحیات کے بعد دُرود شریف ’’اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ‘‘ بھول کر پڑھ لیا تو کیا سجدۂ سہو لازم تھا؟ میں نے سہو نہیں کیا، تو اس کا کوئی کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟
جواب:۔
فرض، واجب اور سنت مؤکدہ کے پہلے قعدے میں اگر دُرود شریف’’اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ‘‘ پڑھ لے تو سجدۂ سہو لازم آئے گا،(۱) سجدۂ سہو نہیں کیا تو نماز کا لوٹانا واجب ہے۔(۲)
- (۱) ولو کرر التشھد فی القعدۃ الأولٰی فعلیہ السھو وکذا لو زاد علی التشھد الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم کذا فی التبیین وعلیہ الفتویٰ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۷، باب سجود السھو)۔
- (۲) کل صلاۃ أدیت مع کراھۃ التحریم تجب إعادتھا، وفی الشامیۃ: لٰـکن قولھم کل صلاۃ أدیت مع کراھۃ التحریم یشمل ترک الواجب وغیرہ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۱ ص:۴۵۷، مطلب کل صلاۃ أدیت مع کراھۃ التحریم تجب إعادتھا)۔

