سجدۂسہو
پہلییادُوسریرکعتمیںسجدہبھولگیاتویادآنےپرسجدہکرکےسجدۂسہوکرلے
سوال:۔
جب کوئی آدمی پہلی رکعت یا دُوسری رکعت میں سجدہ کرنا بھول جائے تو اس کی صورت کیا ہوگی؟ اور اسے لوٹانے کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟
جواب:۔
اگر ایک سجدہ کسی رکعت کا رہ گیا ہو تو سلام پھیرنے سے پہلے پہلے جب یاد آجائے ادا کرے، اور سجدۂ سہو کرے، اور اگر سلام پھیرنے کے بعد یاد آئے تو نماز دوبارہ پڑھے۔(۱)
- (۱) ان المتروک ثلاثۃ أنواع فرض وسنۃ وواجب، ففی الأول إن أمکنہ التدارک بالقضاء یقضی وإلّا فسدت صلاتہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۶، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

