بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

اگر‌کوئی‌شخص‌تیسری‌رکعت‌میں‌بھی‌بھول‌کر‌بیٹھ‌گیا‌تو‌کیا‌سجدۂ‌سہو‌لازم‌ہے؟

سوال:۔

اگر کوئی آدمی ظہر کی نماز پڑھے اور وہ دُوسری رکعت میں التحیات میں بیٹھ جائے، اور پھر تیسری رکعت میں بھی بیٹھ جائے اور سجدۂ سہو نہ کرے، تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب:۔

جس نماز میں سجدۂ سہو واجب ہو، اور اس کو اَدا نہ کرے، تو نماز کا لوٹانا واجب ہے۔(۱)

  1. (۱) کل صلاۃ أدیت مع کراھۃ التحریم تجب إعادتھا وفی الشامیۃ: لٰـکن قولھم کل صلاۃ أدیت مع کراھۃ التحریم یشمل ترک الواجب وغیرہ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۱ ص:۴۵۷، مطلب کل صلاۃ أدیت مع کراھۃ التحریم تجب إعادتھا)۔