مسجدکےمسائل
مسجد کا سامان پیش اِمام کو اِستعمال کرنا
سوال:۔
مسجد کے پیش اِمام صاحب اپنے حجرے میں مسجد کا سامان یعنی بجلی، پنکھا، گیس کا چولہا اور دُوسری چیزیں اِستعمال کرسکتے ہیں؟
جواب:۔
مسجد والوں کی اِجازت ہو تو جائز ہے۔(۱)
- (۱) وفی الدر المختار: وفی الدرر وقف مصحفا علٰی أھل مسجد للقرائۃ إن یحصون جاز ۔۔۔إلخ۔ وفی الشامیۃ: قولہ إن یحصون جاز ھٰذا الشرط مبنی علٰی ما ذكرہ شمس الأئمۃ من الضابط وھو أنہ إذا ذكر للوقف مصرفًا لَا بد أن یكون فیھم تنصیص علی الحاجۃ حقیقۃ کالفقراء أو إستعمالًا بین الناس کالیتامٰی۔ (ردالمحتار ج:۴ ص: ۳۶۵، كتاب الوقف)۔

