مسجدکےمسائل
مسجد کا غیرمستعمل سامان مؤذّن کے کمرے میں استعمال کرنا کیسا ہے؟
سوال:۔
اوقاف کی مسجد میں مؤذّن کے لئے جو کمرہ بنایا گیا ہے، اس میں مسجد کے نام پر وقف وہ قالین یا پانی کا کولر جس کی مسجد والوں کو بالکل ضرورت نہیں ہے اور جس کو استعمال نہ کیا جائے تو یونہی ضائع ہوگا، اور ایسے قالین پرانے اوقاف والوں نے بھی دیکھ کر مسجد کے سامان میں شمار نہ کیا، اور نہ ہی اس کا اندراج کیا، اس کا مؤذّن کے لئے مسجد ہی کے حجرے میں استعمال کا کیا حکم ہے؟ جبکہ یہاں دُوسرے مساجد والے بھی اس قسم کے سامان سے مستغنی ہیں اور کہیں دُور دراز صحرا وغیرہ میں لے جانے کا رواج اور انتظام نہیں ہے۔
جواب:۔
اگر اوقاف کی اجازت ہو تو یہ قالین اور پانی کا کولر مؤذّن کے کمرے میں استعمال کیا جاسکتا ہے، کوئی مضائقہ نہیں۔(۱)
- (۱) لَا یجوز لأحد أن یتصرف فی ملك الغیر بغیر إذنہ والْإذن عام سواء کان صراحۃ أو دلَالۃ۔ (قواعد الفقہ ص:۱۱۰)۔

