بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مسجد کو گزرگاہ بنانا ادب و احترام کے منافی اور گناہ ہے

سوال:۔

یہ بات کس حد تک دُرست ہے کہ ’’مسجد کو گزرگاہ مت بناؤ‘‘؟ اگر یہ صحیح ہے تو کراچی میں کئی ایسی مساجد ہیں جہاں یہ چیز ہمیں ملتی ہے، مثلاً نیومیمن مسجد کی آپ مثال لے لیں، حالانکہ اس کے برابر میں ایک گلی ہے، لوگ بجائے وہاں سے گزرنے کے مسجد سے گزرتے ہیں۔

جواب:۔

مسجد کو گزرگاہ بنانا اس کے ادب و احترام کے منافی ہے اور گناہ ہے، اور مسجد کی بے ادبی کا وبال بہت سخت ہے، مسلمانوں کو اس وبال سے ڈرنا چاہئے!(۱)

  1. (۱) الأوّل فیما تصان عنہ المساجد یجب أن تصان عن ۔۔۔ المرور فیھا لغیر ضرورۃ ۔۔۔ وروی ابن ماجۃ انہ علیہ الصلاۃ والسلام قال خصال لَا تنبغی فی المسجد لَا یتخذ طریقًا ولَا یشھر فیہ سلاح ۔۔۔إلخ۔ (حلبی كبیر ص: ۶۱۰، ۶۱۱)۔ ومن اعتاد المرور فیہ یأثم ویفسق۔ (الأشباہ والنظائر ج:۲ ص:۲۳۴، القول فی أحکام المساجد)۔