بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مسجد کے وضوخانے سے عام استعمال کے لئے پانی لینا جائز نہیں

سوال:۔

وضوخانے کے نل سے دُکان دار روزانہ پانی لے جاتے ہیں، یہ شرعاً جائز ہے؟

جواب:۔

وضوخانے کا پانی وضو کے لئے مخصوص ہے، اس کا لے جانا دُرست نہیں،(۱) البتہ اگر اہلِ محلہ نے یہ نل رفاہِ عامہ کے لئے لگایا ہو اور دُکان داروں کو پانی لے جانے کی اجازت ہو تو جائز ہے۔

  1. (۱) شرط الواقف كنص الشارع أی فی المفھوم والدلَالۃ ووجب العمل بہ۔ (الدر المختار ج:۴ ص:۴۳۳، كتاب الوقف)۔ ایضاً حاشیہ نمبر۱ صفحۂ ھٰذا۔