بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مسجد کی دیوار پر سیاسی نعرے وغیرہ تحریر کرنا

سوال:۔

اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ مساجد کی دیواروں پر بھی سیاسی نعرے اور اول فول تحریر ہوتے ہیں، کیا ایسا کرنا گناہ نہیں ہے جبکہ مساجد کی تعظیم وتکریم فرض ہے؟

جواب:۔

مسجد کی دیواروں کو ان چیزوں کے لئے استعمال کرنا مسجد کی حرمت وتعظیم کے خلاف ہے۔(۱)

  1. (۱) عن عائشۃ قالت: أمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ببناء المسجد فی الدور وأن ینظّف ویطیّب۔ رواہ أبوداوٗد والترمذی وابن ماجۃ۔ (مشكوٰۃ ص:۶۹، باب المساجد مواضع الصلاۃ)۔