بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مسجد کے کنویں سے پینے، کپڑے دھونے وغیرہ کے لئے پانی لے جانا

سوال:۔

ہمارے گاؤں کی مسجد میں کنواں ہے، جس سے عام لوگ پینے کے لئے، کپڑے دھونے کے لئے اور قریب کسی نے مکان تعمیر کرنا ہو تو اس میں سے پانی اِستعمال کرتے ہیں، چونکہ اس میں پانی نکالنے والی مشین لگی ہوئی ہے، مسجد کی بجلی بھی خرچ ہوتی ہے، آپ سے عرض ہے کہ کیا اس کا پانی اِستعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ پھر جن لوگوں نے اِستعمال کیا ہے، ان کے لئے کیا حکم ہے؟ کیا آئندہ اِستعمال کرنے کے لئے روکیں یا کیا کریں؟

جواب:۔

جن لوگوں کے چندے سے یہ مشین لگائی گئی ہے، اگر انہوں نے عام لوگوں کو اس کنویں سے پانی لینے کی اجازت دی ہو، (خواہ لفظاً یا حالاً) تو جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) لَا یجوز لأحد أن یتصرف فی ملك الغیر بغیر إذنہ۔ وفی الحاشیۃ: والْإذن عام سواء کان صراحۃ أو دلَالۃ۔ (قواعد الفقہ، ص:۱۱۰، القواعد الفقھیۃ، طبع صدف پبلشرز کراچی)۔