مسجدکےمسائل
لاؤڈاسپیکر پر وعظ کرنا شرعاً کیسا ہے؟
سوال:۔
یہ ہے کہ ہمارے محلے میں گھر کے قریب ایک جامع مسجد ہے، جس میں مولوی صاحب رات گئے تک لاؤڈاسپیکر میں وعظ کرتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی لوگ تنگ ہیں، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ کوئی مریض ہو اور اسے آرام کی ضرورت ہو، یا کسی بچے کا اِمتحان صبح کو ہو۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ طریقہ دُرست ہے کہ زبردستی کسی کے کان میں ذِکرِ خدا کیا جائے؟
جواب:۔
لاؤڈاسپیکر کا اِستعمال اس طرح کرنا صحیح نہیں جس سے اہلِ محلہ کو اَذیت ہو۔

