مسجدکےمسائل
مسجد میں لاؤڈاسپیکر پر تلاوت کی کیسٹ لگانا
سوال:۔
مسجد میں جمعۃ المبارک کے دِن نمازِ جمعہ سے پہلے لاؤڈاسپیکر پر تلاوت کی کیسٹ کو لگاکر محلے تک آواز پہنچاتے ہیں، اُونچی آواز سے لاؤڈاسپیکر پر تلاوتِ قرآن کرانا شرعاً کیسا ہے؟ لگائیں یا بند کردیں؟ زندہ انسان سے قرآن سننا اور کیسٹ پر قاری کی تلاوتِ قرآن کا سننا، دونوں صورتوں میں برابر کا ثواب ہے؟
جواب:۔
مسجد میں لاؤڈاسپیکر پر کیسٹ لگانا نہایت غیرمناسب ہے، اس سے محلے والوں کو اِیذا ہوتی ہے۔

