مسجدکےمسائل
شبِ برات میں مسجد کے لاؤڈاسپیکر پر تقاریر و نعتیں
سوال:۔
ہر بڑی رات کو (شبِ برات وغیرہ) ہمارے محلے کی مسجد سے رات دیر تک لاؤڈاسپیکر پر تقاریر اور نعتوں وغیرہ کا پروگرام ہوتا ہے، جس سے محلے والے اپنے گھروں میں ٹھیک طور سے عبادت نہیں کرسکتے، نہ نیند کرسکتے ہیں، براہِ کرم بتائیں کہ مسجد والوں کا یہ فعل صحیح ہے؟
جواب:۔
مسجد میں تقریر اور درس خواہ بڑی راتوں میں ہو یا چھوٹی راتوں میں اس کے دوران صرف اندر کے اسپیکر استعمال کرنے چاہئیں، تاکہ آواز مسجد تک محدود رہے اور اہلِ محلہ کو جن میں بیمار بھی ہوتے ہیں، تشویش نہ ہو، سنانے کا نفع اسی وقت ہوتا ہے جبکہ سننے والے شوق اور رغبت سے سنیں، اس لئے جن لوگوں کو سنانا مقصود ہو، ان کو ترغیب دے کر مسجد میں لایا جائے۔

