مسجدکےمسائل
مسجد کا اسپیکر گناہ کے کام کے لئے استعمال کرنا جائز نہیں
سوال:۔
یومِ آزادی کے موقع پر میں نے مسجد کے ایمپلی فائر اور لاؤڈاسپیکر کو موسیقی کے لئے استعمال ہوتے دیکھا، بلکہ اس سے پہلے بھی تہوار والے دن ایسا ہوتا چلا آیا ہے، مجھے یہ بات ناگوار گزری کہ وہ اسپیکر جس میں اَذان ہوتی ہے، آج اس سے موسیقی ہو رہی ہے، جب اس کا ذکر اپنی یونٹ کے ایک آدمی سے کیا تو جواز کے لئے اس نے یہ وجہ بیان فرمائی کہ یہ پراپرٹی دراصل مسجد کی نہیں ہے، سوائے خاص دنوں یا تہوار کے دنوں کے یہ اسپیکر فارغ ہوتا ہے، اس لئے اس کو مسجد میں استعمال کیا جاتا ہے، اور جب ضرورت پڑتی ہے تو ہم اپنا مطلب حاصل کرلیتے ہیں۔ براہ کرم اس مسئلے کو کتاب و سنت کی روشنی میں واضح کریں۔
جواب:۔
جو لاؤڈاسپیکر مسجد میں استعمال ہوتا ہو، اس کو گناہ کے کام کے لئے استعمال کرنا جائز نہیں۔(۱) اور اگر وہ لاؤڈ اسپیکر مسجد کا نہیں تو اسے مسجد میں استعمال نہ کیا جائے۔
- (۱) ﵟ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ ﵞ المائدة ٢۔

