بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مختلف اعلانات کے لئے مسجد کا لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنا

سوال:۔

ہمارے محلے میں ہر کام کے لئے مسجد کا لاؤڈ اسپیکر استعمال کرتے ہیں، مثلاً: بکر کے مہمان آئے ہیں، وہ جلد ان سے ملیں، کسی چیز کی گمشدگی کی اطلاع کے لئے، معمولی کاموں کے لئے بھی لاؤڈ اسپیکر استعمال کیا جاتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟

جواب:۔

مسجد کی ضرورتوں کے علاوہ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنا جائز نہیں، مسجد کو ان چیزوں سے پاک رکھنا ضروری ہے، گمشدہ چیز کی تلاش کے لئے مسجد میں اعلان کرنا جائز نہیں،(۱) البتہ اگر مسجد میں کسی کی چیز رہ گئی ہو اس کا اعلان کردینا جائز ہے، اور گمشدہ بچے کا اعلان بھی ضرورت کی بنا پر جائز ہے۔

  1. (۱) ص: ۴۹۶ کا حاشیہ نمبر۱ دیکھئے۔