بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مسجد میں نمازِجنازہ کا اعلان صحیح اور گمشدہ چیز کا غلط ہے

سوال:۔

کیا جنازہ یا گمشدہ چیز کا اعلان مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر کرنا جائز ہے؟

جواب:۔

نمازِ جنازہ کا اعلان تو نمازیوں کی اطلاع کے لئے صحیح ہے، مگر گمشدہ چیز کی تلاش کے لئے اعلان جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) عن أبی ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من سمع رجلًا ینشد ضآلّۃ فی المسجد فلیقل: لَا ردّھا اللہ علیك، فإن المساجد لم تبن لھٰذا۔ رواہ مسلم۔ (مشكوٰۃ ص:۶۸)۔