بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مسجد کے اندر بھیک مانگنا

سوال:۔

اکثر فقیر مسجد کے اندر آکر بھیک مانگتے ہیں، اور لوگ ان کو بھیک دیتے ہیں، آیا ان کو مسجد میں بھیک دینی جائز ہے یا ناجائز؟ اگر ناجائز ہے تو دینے والے اور بھیک لینے والے کے لئے کیا حکم ہے؟

جواب:۔

اگر کوئی واقعی مستحق ہو تو اس کو دینا جائز ہے، ورنہ بھیک مانگنا اور پیشہ وروں کو دینا دونوں ناجائز ہیں۔(۱)

  1. (۱) ولَا یحل أن یسأل شیئًا من القوت من لہ قوت یومہ بالفعل أو بالقوۃ کالصحیح المكتسب ویأثم معطیہ إن علم بحالہ لِاعانتہ علی المحرّم۔ (الدر المختار ج:۲ ص:۳۵۴، كتاب الزکاۃ، باب المصرف)۔