مسجدکےمسائل
مسجد میں بھیک مانگنا جائز نہیں، کسی ضرورت مند کے لئے دُوسرا آدمی اپیل کرے تو جائز ہے
سوال:۔
اکثر مساجد میں بعد نماز گداگر اپنی مختلف مجبوریاں بیان کرتے ہیں اور پھر امداد کے طلب گار ہوتے ہیں، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا مساجد میں اپنے لئے سوال کرنا اور نمازیوں کا سائل کی مدد کرنا کہاں تک مناسب ہے یا نامناسب ہے؟
جواب:۔
مسجد میں بھیک مانگنا ممنوع ہے، ایسے لوگوں کو مسجد سے باہر کھڑے ہونا چاہئے، اور مسجد میں مانگنے والوں کو دینا بھی نہیں چاہئے، لیکن اگر کسی ضرورت مند کی امداد کے لئے دُوسرا آدمی اپیل کرے تو یہ جائز ہے۔(۱)
- (۱) وعلم مما تقدم حرمۃ السؤال فی المسجد لأنہ كنشدان الضالۃ والبیع ونحوہ وکراھۃ الْإعطاء لأنہ یحمل علی السؤال ۔۔۔إلخ۔ (حلبی كبیر ص:۶۱۲، فصل فی أحکام المساجد)۔

