مسجدکےمسائل
مسجد میں سوال کرنا جائز نہیں
سوال:۔
مسجد میں اگر سائل یعنی مانگنے والا مانگے تو اسے مسجد میں کچھ دینا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ میں نے ایک عزیز سے سنا تھا کہ اگر مسجد میں کسی سائل کو ایک پیسہ دیا تو اس کے بدلے میں یعنی اس کا کفارہ میں ۷۰ پیسے دینا پڑیں گے، اس کا صحیح حل بتائیں۔
جواب:۔
مسجد میں مانگنا جائز نہیں، کسی فقیر کو مسجد میں کچھ دینا یوں تو جائز ہے، مگر اس سے مسجد میں مانگنے کی عادت پڑے گی، اس لئے مسجد سے باہر دینا چاہئے، باقی آپ کے عزیز کا مسئلہ صحیح نہیں۔(۱)
- (۱) وعلم ممـا تقـدم حرمۃ السؤال فی المسجد، لأنہ كنشـدان الضـالۃ والبیـع ونحـوہ وکراھـۃ الْإعطـاء، لأنـہ یحمـل علی السؤال، وقیل لَا إذا لـم یتخـط النـاس ولـم یمـر بین یـدی مصـل والأوّل أحـوَط۔ (حلبی كبیر ص:۶۱۲، فصل فی أحکام المساجد، طبع سہیل اكیڈمی لَاہور)۔

