مسجدکےمسائل
مسجد کی دُکان میں ویڈیو کا کاروبار
سوال:۔
مسجد کی دُکان ویڈیو اور فلموں کا کاروبار کرنے والے شخص کو کرائے پر دینا یا فروخت کرنا کیسا عمل ہے؟ نیز کیا اس دُکان کا کرایہ مسجد میں خرچ کرنا جائز ہے؟
جواب:۔
مسجد کی دُکان کو ویڈیو اور فلموں کے کاروبار کرنے والے کو دینا جائز نہیں، نیز اس کا کرایہ بھی جائز نہیں۔(۱)
- (۱)لَا تصح الْإجارۃ لعسب التیس وھو ۔۔۔ ولَا لأجل المعاصی مثل الغناء والنوح والملاھی۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۵۵، باب الْإجارۃ الفاسدۃ)۔

