بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

کیا مسجد کی دُکان کی مرمت وغیرہ کرایہ دار کے ذمہ ہے؟

سوال:۔

اگر مسجد کی دُکانوں کی چھت خراب ہوجائے یا دیوار وغیرہ گرجائے تو اس کی تعمیر کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟ میرے ساتھ ایسا ہی مسئلہ پیش آیا، میں درزی ہوں، میری دُکان کی چھت خراب ہوگئی ہے، مسجد اِنتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا تو وہ کہنے لگے کہ آپ خود ہی صحیح کرائیں، یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ جب بارش ہوتی ہے تو اس وقت جو مال اندر رکھا ہوا ہوتا ہے وہ خراب ہوجاتا ہے۔ اِمامِ مسجد جو کہ کمیٹی کے سیکریٹری بھی ہیں، ان کو اس بارے میں بتایا گیا تو وہ بھی تمام تر ذمہ داری کرائے دار پر ڈال دیتے ہیں۔ جبکہ ہم دیگر اُمور میں دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی کسی کا کرائے دار ہے تو اس صورت میں اس مکان یا دُکان کی توڑ پھوڑ اور تعمیر کا ذمہ دار مالکِ مکان یا مالکِ دُکان ہی ہوتا ہے۔

جواب:۔

یہ دُکان آپ خود تعمیر کرالیں اور اس کی تعمیر کے مصارف کرائے میں کاٹ لیا کریں۔