بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مسجد کی دُکانیں غیرمسلم کو دینا

سوال:۔

جامع مسجد مکی کے نیچے ایک شاپنگ سینٹر ہے، جس کا کرایہ بطور چندہ جمع ہوتا ہے، اس چندے سے مسجد کا رنگ و روغن اور ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کی جاتی ہے،مؤذِّن اور پیش اِمام کو تنخواہ بھی اسی چندے سے دی جاتی ہے۔ اس شاپنگ سینٹر میں ہندو مذہب کی بھی دُکانیں ہیں، اب ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ جو کرایہ ہندو بطور چندہ مسجد میں دیتے ہیں، وہ مسجد کے لئے اِستعمال ہوسکتا ہے کہ نہیں؟ا ٓیا ہندوؤں اور غیرمذہب کو اس شاپنگ سینٹر میں دُکانیں دینا جائز ہیں یا نہیں؟

جواب:۔

غیرمذہب والوں کو دُکانیں نہ دی جائیں، تو بہتر ہے، باقی ان سے جو کرایہ حاصل ہو اس کو مسجد کی ضروریات میں اِستعمال کرنا جائز ہے۔