مسجدکےمسائل
مسجد کی دُکان غیرمسلم کو دینا، یا سودی کاروبار والے کو دینا
سوال:۔
مسجد یا مدرسے کی دُکان کسی غیرمسلم کو یا ایسے شخص کو جو کہ سود کا کاروبار کرتا ہو، اس کو کرایہ پر دی جاسکتی ہے؟
جواب:۔
مسلمان یا غیرمسلم کسی کو بھی کرایہ پر دُکان دینا جائز ہے، لیکن اس میں حرام کام نہ کرے، جو شخص سود لیتا ہے، اس کی سود کی کمائی سے کرایہ وصول کرنا جائز نہیں، اور اس کا وبال مسجد والوں پر بھی پڑے گا۔(۱)
- (۱) ﵟ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَذَرُواْ مَا بَقِيَ مِنَ ٱلرِّبَوٰٓاْ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ ٢٧٨ فَإِن لَّمۡ تَفۡعَلُواْ فَأۡذَنُواْ بِحَرۡبٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۖ ﵞ البقرة ٢٧٨ و ٢٧٩۔

