بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

بے نمازی کو مسجد کمیٹی میں لینا

سوال:۔

مسجد کی کمیٹی اور زکوٰۃ کمیٹی میں بے نمازی کو چیئرمین یا صدر بنانا یا کوئی ممبر بنانا جائز ہے یا نہیں؟

سوال:۔

اگر ایک مقتدی مسجد میں اِمامِ مسجد کی موجودگی میں یہ بات برملا کہے کہ اگر مجھے اِنتظامیہ کا عہدہ نہ دیا گیا تو میں اس مسجد کو بند کروادُوں گا۔ شریعت کے مطابق ایسے شخص کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے؟ وہ کس قسم کا مسلمان ہے؟ وضاحت فرمائیں۔

جواب:۔

جو شخص نماز ہی کا پابند نہیں، اس کا مسجد اور زکوٰۃ سے کیا تعلق؟

’’اگر مجھے کمیٹی میں شامل نہ کیا گیا تو میں مسجد بند کروادُوں گا‘‘ کہنے والے کو کمیٹی میں شامل کرنا

جواب:۔

ایسا شخص فاسق ہے، اس کو مسجد کے معاملات میں کسی صورت میں شامل نہ کیا جائے۔(۱)

  1. (۱) ﵟ وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَٰجِدَ ٱللَّهِ أَن يُذۡكَرَ فِيهَا ٱسۡمُهُۥ وَسَعَىٰ فِي خَرَابِهَآۚ ﵞ البقرة ١١٤۔