مسجدکےمسائل
معتکف کے علاوہ عام لوگوں کو مسجد میں سونے کی اجازت نہیں
سوال:۔
میں ایک ادارے میں ملازم ہوں، کھانے اور نماز کے وقفے کے دوران ہمارے کچھ ساتھی کھانا جلدی کھاکر نماز سے پہلے مسجد میں سوجاتے ہیں، آپ تفصیل سے بتائیں کہ کیا ایسے ہی مسجد میں سونا جائز ہے یا کن حالات میں مسجد میں سونے کی اجازت ہے؟
جواب:۔
مسجد میں سونے کی صرف معتکف کو اجازت ہے، عام لوگوں کو نہیں، یہ لوگ اگر اعتکاف کی نیت کرکے مسجد میں جائیں تو وہاں سو بھی سکتے ہیں۔(۱)
- (۱) ص:۲۵۳ کا حاشیہ نمبر۳ دیکھیں۔

