مسجدکےمسائل
چوری کی بجلی کا مسجد میں اِستعمال
سوال:۔
ہمارے محلے کی مسجد میں بجلی کی مین لائن سے بغیر میٹر کے تین مرکری لائٹس مغرب تا فجر جلتی ہیں، اہلِ محلہ نے مسجد کی اِنتظامیہ سے اس سلسلے کو ختم کرنے کو کہا تو ان کا جواب تھا کہ: سابق کونسلر صاحب نے ان کو لگوادیا تھا۔ کیا اس طریقے سے لی گئی بجلی مسجد کے اِستعمال میں لانا ٹھیک ہے یا منقطع کردینا بہتر اور افضل ہے؟
جواب:۔
اگر گورنمنٹ کی طرف سے اس کی اِجازت دی گئی ہو تو جائز ہے، ورنہ نہیں۔(۱)
- (۱) لَا یجوز لأحد أن یتصرف فی ملك الغیر بغیر إذنہ۔ (قواعد الفقہ ص:۱۱۰، أیضًا: شرح المجلۃ ج:۱ ص:۶۱)۔

