مسجدکےمسائل
مسجد کے چندہ سے کمیٹی کا دفتر بنانا
سوال:۔
ہمارے محلے کی مسجد زیرِ تعمیر ہے، مسجد پایۂ تکمیل تک پہنچنے کے قریب ہے، اب انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وضوخانے کے اُوپر انتظامیہ کے لئے ایک آفس تعمیر کیا جائے گا، جس میں بیٹھ کر مسجد کی انتظامیہ میٹنگ اور فیصلے کیا کرے گی، کیا انتظامیہ کے لئے ایسا کرنا یعنی مسجد کے فنڈز سے ایک آفس تعمیر کرنا شرعاً دُرست ہے یا نہیں؟
جواب:۔
اگر اہلِ چندہ کی اجازت ہو تو جائز ہے۔(۱)
- (۱) لَا یجوز لأحد أن یتصرف فی ملك غیرہ بلا إذنہ أو وکالۃ أو ولَایۃ وإن فعل کان ضامنًا۔ (شرح المجلۃ لسلیم رستم باز، ج:۱ ص:۶۱، رقم المادۃ:۹۶، مکتبہ حبیبیہ كوئٹہ)۔

