مسجدکےمسائل
مسجد کے اِحاطے میں پیش اِمام کی رہائش گاہ بنانا
سوال:۔
مسجد کے اِحاطے میں وضو خانے کے اُوپر پیش اِمام کا گھر بنانا جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وہاں رہ رہا ہو۔ مسجد کے دو گیٹ ہیں، اور پچھلے گیٹ سے پیش اِمام کے اہلِ خانہ کا گزر ہو اور نمازیوں کا دونوں گیٹوں سے آناجانا رہتا ہو؟
جواب:۔
مسجد کے وضو خانے پر اِمام صاحب کا مکان بنانا صحیح ہے، کیونکہ وضوخانہ مسجد میں شامل نہیں۔

