بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مسجد کے جمع شدہ چندے سے اِمام کا کمرہ، اِستنجاخانے وغیرہ بنانا

سوال:۔

مسجد کے نام پر جو چندہ جمع ہوتا ہے، یا جمع ہے، اس سے مسجد کے واسطے غسل خانے، استنجاخانے کی جگہ یا پانی کا تالاب یا اِمام صاحب کے لئے کمرہ بنانا، یا کنواں وغیرہ یعنی مسجد کے ساتھ جس چیز کی ضرورت ہے، کیا اس رقم سے جو مسجد کے لئے جمع ہوں اس چیز پر خرچ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

اہلِ چندہ کی اِجازت سے جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) لَا یجوز لأحد أن یتصرف فی ملك غیرہ بلا إذنہ أو وکالۃ أو ولَایۃً وإن فعل کان ضامنًا۔ (شرح المجلۃ، لسلیم رستم باز، ج:۱ ص:۶۱، رقم المادۃ:۹۶، طبع حبیبیہ كوئٹہ)۔